اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ
کیپشن: اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

ویب ڈیسک: اٹلی میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کو حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز  نے 51 تارکین وطن کو بچا لیا۔

آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین کو اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News