نیشنز ہاکی کپ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اہم میچ میں شکست دیدی

نیشنز ہاکی کپ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اہم میچ میں شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان کو نیشنز ہاکی کپ کے اہم میچ میں شکست ہوگئی ۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے 2 اور رانا عبدالوحید نے 1 گول اسکور کی۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے جاپان اور ملائیشیا کے میچ پر دارومدار ہوگا۔جاپان کی جیت یا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔

Watch Live Public News