فرانسیسی صدر نے ایران امریکا معاہدے کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیدیا

فرانسیسی صدر نے ایران امریکا معاہدے کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیدیا
کیپشن: فرانسیسی صدر نے ایران امریکا معاہدے کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیدیا

ویب ڈیسک:   فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں دیرپا امن کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت نہ صرف دیرپا امن کی راہ ہموار کرتی ہے بلکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

ان کے مطابق یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جو مستقبل میں توانائی کی قیمتوں میں کمی اور عالمی معیشت کے استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول کے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان 60 دنوں کے دوران جوہری اور بیلسٹک معاملات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

ایمانوئل میکرون نے اس پیش رفت کو “ امن کا ایک اہم موقع” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی برادری کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔
 
 

Watch Live Public News