(ویب ڈیسک ) دونوں ممالک کا فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ جی ایچ کیو پہنچے،جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاکستان اور گھانا کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گھانا کے فوجی سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے قومی سلامتی رابطہ کار نے نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ پاک- گھانا دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاکستان اور گھانا کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید وسعت پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے گھانا کے نیشنل سکیورٹی کوآرڈینیٹر نے نیول ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے گھانا کے نیشنل سکیورٹی کوآرڈینیٹرنے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی تعاون، عسکری روابط اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گھانا کے عسکری وفد نے پاکستان کے دفاعی اداروں سے روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔