سابق کپتان ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا

سابق کپتان ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا

(ویب ڈیسک )سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  ندا ڈار نے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ۔

آل راونڈر ندا ڈار نے سوشل میڈیا پیغام میں اپنی واپسی کا اعلان کیا ۔ نداڈار نے کہا کہ اپنا فوکس بڑھانے اور  اسٹرینتھ کی  بحالی کے لئے  وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں،مجھے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  میں بہت محنت کر رہی ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں  اپنا بہترین دینے کے لئے تیار ہوں،سب کا شکریہ جنہوں نے میرا ہر حال میں ساتھ دیا۔

Watch Live Public News