ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا،مریم اورنگزیب

ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا،مریم اورنگزیب
لاہور: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا ہے اور نوجوانوں سے ریاست پر حملے کرواتا ہے ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متعدد سماعتوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، عمران خان ہر فورم پر اپنی بیماری کا رونا ہی رو رہا ہے اور جان کو خطرے کا بہانہ بنارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چور، کرپٹ، جھوٹا اور دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے، ایک شخص ڈنڈے،کلاشنکوف،غلیلیں لیکر عدالت جاتا ہے۔ کیا انصاف جتھوں اور دھمکیوں سے ڈر گیا ہے؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت جانے والا گاڑی پر ڈنڈے اور اسلحہ لہرارہا ہے مگر ریلیف مل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے ، لاڈلے اور غنڈے کو ریلیف کا بنڈل مل رہا ہے، کیا عمران خان قانون اور آئین سے بالاتر ہے ؟ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جرائم سب کو معلوم ہیں ، صدر،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرسے آئین شکنی کرواتا ہے، ایک دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کیے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔