پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانےسےمشروط

پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانےسےمشروط
کیپشن: پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان سے ملاقات کرانےسےمشروط

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ  پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کو مشروط کر دیا ہے۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت تک سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گی جب تک پارٹی کے رہنماؤں کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی چیئرمین سے ملاقات کرائی جاتی ہے تو ہی پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت کرے گی۔

Watch Live Public News