ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔
انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نےمیڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جب عدالت نے پوچھا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے تو تفتیشی افسر غائب ہو گیا۔ اگر ملزم پیش نہ ہو تو ملزم کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ یہ انصاف کا کونسا تقاضہ ہے سینکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے۔ ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے۔ آج ہم اڈیالہ جا رہے ہیں، ہماری ہفتے میں صرف ایک بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے اور یہ طہ پایا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔