پاک فضائیہ کا ایئرکموڈور ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت

پاک فضائیہ کا ایئرکموڈور ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت
کیپشن: پاک فضائیہ کا ایئرکموڈور ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراج عقیدت

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک - بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی 12 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم ستارہ جرات  بار، کی 12 ویں برسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ 

ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا-  یہ ایک ایسا ریکارڈ  ہے جو آج تک ناقابل شکست ہے۔

لیجنڈری پی اے ایف پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے  کے ذریعے  پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کویکے بعد دیگرے مار گرایا۔ جنگی ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر بار کے ساتھ ’ ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔

Watch Live Public News