بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

(ویب ڈیسک ) بینک فراڈ کیس میں  اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کا مقدمہ،  اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کو عدالت میں پیش کردیا۔بعد ازاں   عدالت نے ملزم عاطف خان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ  21 مارچ تک مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم نے 2015 سے 2024 کے دوران 53 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔

Watch Live Public News