ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیان کے مطابق اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے سٹیٹ بینک نے رواں برس ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کر چکا ہے تاکہ انہیں عوام تک پہنچایا جا سکے۔
اسی طرح اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک عید کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے۔