(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا مختصر کیمپ لگایا جائےگا۔
پی سی بی کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں شامل 9 کرکٹرز کل سے ایل سی سی اے گراونڈ میں ٹریننگ کریں گے، کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، بابر اعظم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ امام الحق، وسیم جونئیر، نسیم شاہ ،عاکف جاوید اور طیب طاہر بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کا کہناہے کہ 9 کھلاڑی 21 مارچ تک ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے، ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 23 مارچ کی صبح براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔