جعفر ایکسپریس میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر

جعفر ایکسپریس میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ تمام دہشتگرد   سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کئے گئے،   جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔

ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا  غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا،   تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔

ذائع کا کہنا ہے کہ  یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے،   سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News