ویب ڈیسک: عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی،ماہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، 30 مارچ اور 29 رمضان کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی۔
فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر زیگم کا کہنا تھا کہ ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا،غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔
30 مارچ کو چاند نظر آ جائے گا، عیدالفطر یکم شوال 31 مارچ کو ہوگی،ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق عید الفطر پر کراچی کا درج حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، کراچی میں عید الفطر کے ایام میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی ،نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، سمندری ہوائیں موسم خوشگوار رکھے گی۔