ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں 2 رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، مولانا اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے گر گئی تھی۔