ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ٹریفالگر اسکوائر میں نماز کی ادائیگی پر ٹوری پارٹی کی تنقید کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو صرف مسلمانوں سے مسئلہ ہے، جبکہ دیگر مذاہب کے تہواروں پر کبھی اعتراض نہیں کیا جاتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹریفالگر اسکوائر میں ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے تہوار باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، لیکن مسلمانوں کے مذہبی فرائض یا تہواروں پر تنقید کی جاتی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ یہ رویہ امتیازی اور ناقابل برداشت ہے، اور ٹوری پارٹی نسل پرست عناصر کا ساتھ دے رہی ہے۔ میئر لندن صادق خان کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی پر دائیں بازو کے حلقوں اور ٹوری پارٹی کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
شیڈو جسٹس سیکریٹری نک ٹموتھی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی بیان دیا، جس پر وزیراعظم نے پارٹی سے ان کے نکالنے کا مطالبہ کیا۔