سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 20 مارچ کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 20 مارچ کو ہوگی

(ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنےکیلئے مختلف شہروں  کی آبزرویٹریوں میں اجلاس منعقد ہوئے۔اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی  شہریوں سے  چاند دیکھنے کی اپیل کی۔لیکن سعودی عرب میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہ مل سکی۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے باضابطہ اعلان کیا کہ  رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔

Watch Live Public News