آپریشن غضب للحق میں طالبان کے 707 ہلاک، 938 زخمی، وفاقی وزیر اطلاعات

 آپریشن غضب للحق میں طالبان کے 707 ہلاک، 938 زخمی، وفاقی وزیر اطلاعات
کیپشن: آپریشن غضب للحق میں طالبان کے 707 ہلاک، 938 زخمی، وفاقی وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 707 طالبان ہلاک اور 938 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 255 افغان چوکیوں کو تباہ اور 44 چوکیوں پر قبضہ حاصل کیا گیا، جبکہ 237 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کیے گئے۔

عطا تارڑ کے مطابق افغانستان بھر میں 81 دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ 16 مارچ کی رات پاکستانی افواج نے کابل اور ننگرہار میں ڈرون حملوں کے ذریعے افغان فوجی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہیں، تکنیکی معاونت کے مراکز اور اسلحہ گودام تباہ کیے، جو افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد عناصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں طالبان کی چوکیوں کو بھی مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ واضح کیا کہ افغان حکام اور میڈیا کے دعوؤں کے برعکس کسی شہری آبادی یا بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

منسلک ویڈیو میں ان کارروائیوں کو دکھایا گیا ہے جو افغان سرزمین سے دہشت گردی کی براہِ راست یا بالواسطہ حمایت کرنے والے مقامات کے خلاف کی گئیں۔

Watch Live Public News