پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل

پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل

بدین ( پبلک نیوز) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین ون میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پریذائڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ پی ایس 70 کے تمام پریذائڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کو دستخط شدہ فارم 45 مہیا کرنے کے پابند ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام 123 پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔ پریذائڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر اپنی لوکیشن آن کرکے ایجنٹس کے سامنے بنائیں گے۔ انتخابی مواد کی ترسیل اور پولنگ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس 70 ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ اور شکایات کےلیے کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی کنٹرول روم کراچی اور ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں الگ الگ کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس 70 میں پولنگ 20 مئی کو شیڈول ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔