عاصم اظہر نے اسرائیلی غلط دعویٰ پر تاریخی سبق سکھا دیا

عاصم اظہر نے اسرائیلی غلط دعویٰ پر تاریخی سبق سکھا دیا

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیے گئے دعوے پر پاکستان کے گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے انٹری مار دی۔ انھوں نے اسرائیلی دعوے کی ایسی تیسی پھیر دی۔

ہوا یوں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا 'ہم 3 ہزار سال سے یہاں ہیں اور ہم یہاں رہنے کے لیے ہیں۔ دہشت گرد خطہ میں گھس کر اس کو دہشت اور اندھیرے بدلنا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں ہو گا۔'

پاکستانی نوجوان آرٹسٹ نے اسرائیلی دعوے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انھوں نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ سچ پوچھیں تو 1948 میں آپ کا ملک قائم ہوا، معذرت! میرا مطلب ہے زبردستی دنیا پر تھوپا گیا۔ ہم سے بھی ایک سال چھوٹے ہو، ایڈے تسیں 3 ہزار سال دے(اتنے تم 3 ہزار سال کے)۔

اپنی ٹویٹ میں نے انھوں نے مطالبہ بھی کیا کہ دہشت گردی روکو!

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔