ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کل چین روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، اس دورے کا مقصد خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر چین کی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا اور باہمی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں مختلف اہم وزارتوں اور اداروں کے نمائندگان شامل ہوں گے جو خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ چینی دارالحکومت میں افغان وزیر خارجہ بھی موجود ہوں گے، جو منگل کے روز تک چین میں قیام کریں گے۔ اس موقع پر تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان غیر رسمی ملاقاتیں متوقع ہیں، جو علاقائی سیاسی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔