پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ  10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  ملتان سلطانز  کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے  جا رہے میچ میں   ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان نے 25 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ طیب طاہر نے 36 رنز بنائے۔شاہد عزیز نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے  عثمان طارق  نے  32 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم ، فہیم اشرف اور خُرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 186 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔خواجہ نے 51 رنز بنائے۔کپتان سعود شکیل نے 18، فہیم اشرف نے 16  اور دنیش نے 17 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد  عزیز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عبید شاہ،محمدحسنین  اور پیٹر نے 1،1  وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News