قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر بارڈر پر پہنچے گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر بارڈر پر پہنچے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی آزاد جموں و کشمیر کے بارڈر پر جا پہنچے، سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے لائن آف کنٹرول لیپا ویلی کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی پاک فوج کیساتھ کی خدمات کو سراہا، کہا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں۔

بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے لیپہ سیکٹر آیا ہوں، افواج پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہیں، دفاع وطن  میں اقدام اٹھانا مجبوری ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جہاں انسانیت کے ساتھ ظلم ہو، وہ دہشت گردی ہے انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام آج بھی حق خود ارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کروانے کے لیے کردار ادا کرے ۔ 

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا ٹیلنٹ قابل فخر ہے، بدقسمتی سے ضائع ہو رہا ہے ، توجہ دینا ناگزیر ہے، آزاد کشمیر کی حکومت یہاں کرکٹ اکیڈمی قائم کرے تاکہ ٹیلنٹ محفوظ رہے۔ 

Watch Live Public News