اسلام آباد میں شدید آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش ، گرمی کازور ٹوٹ گیا

اسلام آباد میں شدید آندھی ، گرج چمک کے ساتھ بارش ، گرمی کازور ٹوٹ گیا

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے بعد بارش نے گرمی  کی شدت کم کر دی۔

اسلام آباد میں  شدید آندھی کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے بعد بارش نے گرمی کی شدت کم کر دی۔

دوسری جانب   پشاور  اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان،  سبزی منڈی میں طوفان کے باعث قدیم درخت گر گیا۔دیو قامت درخت اچانک گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   گردآلود ہواؤں ، آندھی طوفان اور بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان  ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں طوفانی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Watch Live Public News