بھارت دوبارہ مس ایڈونچر کرے گا تو بھر پور جواب دیا جائے گا، نائب وزیر اعظم

بھارت دوبارہ مس ایڈونچر کرے گا تو بھر پور جواب دیا جائے گا، نائب وزیر اعظم

(ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت دوبارہ مس ایڈونچر کرے گا تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں  کہا کہ  افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بھارت نے جو سفارتی اقدامات لیےہم نے ان کا بھی جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ   پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  9مئی کی رات کو ہمارے صبر  کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا، بھارت نے جھوٹ بولا کہ پاکستان نے 15مقامات پر حملہ کیا، 7مئی کے بعد کئی ممالک نے ہم سے  درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ کشیدگی میں متحرک کردار ادا کیا، سیز فائر پر عملدرآمد ہو رہا ہے، جنگ بندی جاری رہے گی آج ہاٹ لائن پر  امید ہے کہ بات ہوگی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 10مئی صبح  سوا آٹھ بجے امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا،  امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہے۔

  اسحاق ڈار نے کہا کہ  ہم عوام کی بہتری اور معیشت کےلیے امن چاہتے ہیں،   بھارت دوبارہ مس            ایڈونچر کرے گا تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستا ن کی جانب سے امریکا کےلیے ٹیرف صفر کرنے کی بات ابھی درست نہیں،  امریکاکے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔

Watch Live Public News