شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں نجی ایئرلائنز کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا

شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں نجی ایئرلائنز کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں نجی ایئرلائنز کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پائلٹ کی انتہائی مہارت نے طیارے کوطوفان میں سنبھال کر سینکڑوں جانیں بچالیں۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق   شدید طوفان کے دوران نجی ائیرلائنز کے طیارے نے 4بار لینڈنگ کی کوشش کی ۔

ذرائع ایئر پورٹ اتھارٹی کا کہنا  ہے کہ  ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ کی گئی ۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق   پی آئی اے کی ایک پرواز کو تیز ہواؤں کے باعث کراچی واپس موڑ دیا گیا ۔

Watch Live Public News