بھارت کو شرمندگی کا سامنا ’ ارتھ آبزرویشن‘ سیٹلائٹ کا مشن ناکام ہوگیا

بھارت کو شرمندگی کا سامنا ’ ارتھ آبزرویشن‘ سیٹلائٹ کا مشن ناکام ہوگیا

ویب ڈیسک: بھارت کے خلائی ادارے کی جانب سے ’ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ‘ کو خلا کے مدار میں داخل کرنے کا مشن ناکام ہوگیا ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے مشن کی ناکامی تصدیق کردی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں کرسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 18 مئی کی صبح جنوبی بھارت کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی- سی 61 راکٹ کے ذریعے ای او ایس-09 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا، تاہم یہ مشن ناکام ہوگیا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو) کے سربراہ وی نارائنن نے بتایا کہ مشن کے تیسرے مرحلے کے دوران موٹر کیس کے چیمبر پریشر میں کمی واقع ہوئی، جس کے باعث مشن مکمل نہیں ہو سکا۔

Watch Live Public News