بھارت کے سینئر فلم پروڈیوسر نے خودکشی کر لی

بھارت کے سینئر فلم پروڈیوسر نے خودکشی کر لی
کیپشن: بھارت کے سینئر فلم پروڈیوسر نے خودکشی کر لی

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری، خاص طور پر تامل سینما، کے معروف و سینئر پروڈیوسر کے راجن نے مبینہ طور پر چنئی میں دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جس کے بعد فلمی حلقوں اور مداحوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 85 سالہ کے راجن آدیار پل کے قریب گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا۔ گاڑی رکنے کے فوراً بعد انہوں نے باہر نکل کر دریا میں چھلانگ لگا دی۔

ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو اطلاع دی، اور امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ کچھ دیر بعد ریسکیو حکام نے ان کی لاش دریا سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ افسوسناک اقدام کس حالات کے تحت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں پروڈیوسر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ نہ صرف کئی یادگار فلمیں پروڈیوس کر چکے تھے بلکہ چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کر چکے تھے۔ علاوہ ازیں، وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک معروف ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

کے راجن کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کے مداح بھی اس صدمے میں شریک ہیں۔

Watch Live Public News