ایل ڈی اے کی جانب سے شہریوں کو آسان اقساط پر پلاٹس کی فراہمی جاری

ایل ڈی اے کی جانب سے شہریوں کو آسان اقساط پر پلاٹس کی فراہمی جاری
کیپشن: ایل ڈی اے کی جانب سے شہریوں کو آسان اقساط پر پلاٹس کی فراہمی جاری

ویب ڈیسک: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) نے شہریوں کو آسان اقساط پر رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی فراہمی کے لیے پانچویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل کر لی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ یہ قرعہ اندازی ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں شفاف کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت کی گئی، جس میں مختلف اسکیموں کے پلاٹس کامیاب امیدواروں کے نام کیے گئے۔

قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی، علامہ اقبال ٹاؤن اور موہلنوال ( ایل ڈی اے انکلیو) کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس شامل تھے۔ ان میں ایل ڈی اے سٹی بزنس میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹس، جوہر ٹاؤن میں 2 سے ڈھائی مرلہ کمرشل اور ساڑھے 3 مرلہ رہائشی پلاٹس، علامہ اقبال ٹاؤن کی فروٹ مارکیٹ کے کمرشل پلاٹس، جبکہ موہلنوال میں 3 مرلہ رہائشی پلاٹس شامل ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق ادارہ شہریوں کو یہ پلاٹس 3 سال کی آسان اقساط پر فراہم کر رہا ہے، جن کی ادائیگی 12 مساوی اقساط میں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے مستقبل میں بھی شہریوں کے لیے مزید اسکیمیں متعارف کرائے گا تاکہ گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔

Watch Live Public News