انگلینڈ کے سابق کپتان 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انگلینڈ کے سابق کپتان 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: انگلینڈ کے سابق کپتان 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک اسمتھ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس پر کرکٹ حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، ایم جے کے اسمتھ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں انگلینڈ کی جانب سے 50 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے 1958 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 1972 میں اپنا آخری میچ کھیلا۔

مائیک اسمتھ نے بطور کھلاڑی نمایاں خدمات انجام دینے کے بعد میچ آفیشل کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں اور 4 ٹیسٹ میچز اور 17 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آئی سی سی میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیے۔

ان کی وفات پر سابق کرکٹرز اور شائقینِ کرکٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News