ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا، کپتان محمد رضوان تیسرے اور آخری میچ میں آرام کریں گے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
آخری میچ میں کپتان محمد رضوان آرام کریں گے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ اور عثمان خان شامل ہیں، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی اور شاہین آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آخری میچ کا حصہ ہوں گے۔