اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی 

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی 

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جاری کر دیا  ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام اباد میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے، کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی عائد ہوگی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کل ختم ہوئی تھی۔

Watch Live Public News