ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں 15 اور 16 نومبر 2025 کو کی گئیں۔ ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آپریشن میں دس خوارج ہلاک جبکہ رہنما عالم محسود بھی مارا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی میں پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔ علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت ملک بھر میں آپریشنز کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہرایا ہے۔