ویب ڈیسک: قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد ہوا۔
ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔
ضلع خیبر کےقبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرگہ کے اختتام پرقومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور مشترکہ کوششوں کے بھرپور عزم کااظہارکیا گیا۔