ویب ڈیسک: پاکستان عالمی سطح پر سائنسی توجہ کا مرکز بن گیا، دنیا کی نگاہیں پاکستان پر مرکوز ہوگئی۔ سب سے بڑی خلائی کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST) کا اسلام آباد میں شاندار انعقاد۔
عالمی کانفرنس سپارکو اور اسلام آباد اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔ کانفرنس کا مقصد عالمی چیلنجز کے حل میں خلائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ ایونٹ میں 25 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین اور 2 ہزار سے زیادہ شرکاء شریک، متعدد معاہدے متوقع ہیں۔ بین الاقوامی مندوبین کی شرکت سے پاکستان کے خلائی شعبہ میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔
کانفرنس میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور اے آئی ایپلیکیشنز پر جامع تبادلہ خیال ہوگا۔ مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی۔ عالمی مباحثے اور شراکت داریاں پاکستان کی سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ رکن ممالک کا سائنسی شعبہ جات میں تعاون اور ترقیاتی منصوبے پاکستان کے خلائی شعبے کی استعداد بڑھائیں گے۔