کم عمری کی شادی پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان

کم عمری کی شادی پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
کیپشن: کم عمری کی شادی پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا نیا قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اس میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

نئے قانون کے مطابق، 18 سال سے کم عمر کے فرد کو بچہ قرار دیا جائے گا، اور کم عمری کی شادی کرنے والوں کو 2 سے 3 سال قید اور 1 سے 3 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

قانون میں کم عمری کی شادی کروانے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے لیے بھی یہی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

پاکستان میں نابالغ شادی ایک سنگین مسئلہ ہے، جو غربت اور ثقافتی روایات کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ وفاقی قانون کے مطابق خواتین کی کم از کم شادی کی عمر 16 سال اور مردوں کی 18 سال ہے، تاہم صوبوں میں اس حوالے سے مختلف قوانین ہیں۔

سال 2025 میں اسلام آباد اور سندھ نے بھی کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد یہ دونوں علاقے وہ واحد جگہیں بن گئے جہاں 18 سال سے کم عمر میں شادی کرنا غیر قانونی ہے۔

Watch Live Public News