ویب ڈیسک: بنگلہ دیش اور بھارت کا سیاسی تناؤ کرکٹ پر اثراندار ہونے لگا، بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہوگیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ترجمان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کے دورہ بھارت کی ملتوی ہونے کی تصدیق کردی، بی سی سی آئی نے خط کے ذریعے ہمیں آگاہ کیا۔ خط میں دورہ کو ری شیڈول کرنے کا بتایا گیا۔ دورے کو ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ بنگلہ دیش اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ تھا۔
خیال رہے کہ بی سی سی آئی نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش بھی ملتوی کیا تھا۔ بھارتی ٹیم اب اگلے سال ستمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔