(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد ٹرائی نیشن سیریز سے باہر ہو گئے۔
خیال رہے کہ عبدالصمد کو گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر گیند لگی تھی ۔
ڈاکٹر کی جانب سے عبدالصمد کو چار ہفتے مکمل ریسٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ عبدالصمد کی جگہ قومی کھلاڑی حسن نواز کو سہہ ملکی سیریز میں شامل کر لیا گیا ۔
حسن نواز قومی سکواڈ کو 19 نومبر کو جوائن کریں گے۔