ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے  زمبابوے ن کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں  پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر انہیں بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لیے148رنز کا ہدف دے دیا۔ زمبابوے نے 8وکٹوں پر147رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ49 اورکپتان سکندررضا34رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مارومانی30،برینڈن ٹیلر14،ریان برل8رنز بنا سکے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہین آفریدی،سلمان مرزا،صائم ایوب،ابراراحمد کی1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے آخری آوور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عثمان خان نے37 ،صائم ایوب 22 اور محمد نواز نے 20 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ رجڑڈ، ٹینو ٹنڈا اورگریم کریمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

Watch Live Public News