شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی بری

شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی بری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا ، شاہ زیب قتل کیس کے دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی، وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور قتل کے واقعے کو دہشتگردی کا رنگ دیا گیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سنایا اور شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نےسراج تالپور اور شاہ رخ جتوئی کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ملزم غلام مرتضیٰ اورنواب سجاد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو عمرقید سنائی تھی جب کہ ملزمان نے عمرقید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔