جے شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو بھارت نے نظر انداز کر دیا ہے۔ انڈیا سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود ہی فیصلے سنانے شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بغیر ہی فیصلہ سُنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اے سی سی کے فیصلے کا انتظار کرے گا ۔ واضح رہے کہ ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی اگلے سال ستمبر میں پاکستان نے کرنی ہے۔We'll have Asia Cup 2023 at a neutral venue. It's the govt which decides over the permission of our team visiting Pakistan so we won't comment on that but for the 2023 Asia Cup, it is decided that the tournament will be held at a neutral venue: BCCI Secretary Jay Shah
— ANI (@ANI) October 18, 2022
(File Pic) pic.twitter.com/mvWlqlsgei
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبی میں ہوئی ہے ، جس میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا ہے۔