کراچی میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج سے موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔