حملے کا الزام لگا کر افغانستان نے پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

حملے کا الزام لگا کر افغانستان نے پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا
کیپشن: حملے کا الزام لگا کر افغانستان نے پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا

ویب ڈیسک: افغانستان کی جانب سے سہہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی اگلا لائحہ عمل تیار کرنا شروع کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جگہ زمبابوے کو سہہ ملکی سیریز میں شامل کرنے کا پلان ہے۔ کیونکہ زمبابوے کی اس دوران کوئی اور سیریز شیڈول نہیں ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ابھی تک زمبابوے کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام سہہ ملکی سیریز طے شدہ شیڈول پر کروانے کے لیے پرامید ہیں۔ سہہ ملکی سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان پر حملے کے بےبنیاد الزام لگا کر سیریز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

Watch Live Public News