سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ

 ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 600 روپے کمی سے 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کمی سے 382,630 روپے ہوگئی۔

ادھر، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News