ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 48 گھنٹوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے شمالی و جنوبی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 48 گھنٹوں کے سیز فائر کے دوران افغانستان سے خوارج کے حملے ناکام بنائے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 100 سے زائد خوارج جہنم واصل ہوئے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں کار بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی اور شہری شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہری ہلاکتوں سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلے کے پُرامن حل کا حامی ہے، پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔