نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، خواجہ آصف

نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے قائد نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے۔ ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نوازشریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں آج آجائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے، نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے، آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہونگے۔ پنجاب میں تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی دھاگے سے لٹکے ہوئے ہیں، کسی وقت بھی دھاگا ٹوٹ سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کرنا بدقسمتی ہے، فوج پاکستان کی دفاع کا ضامن ادارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا موضوع زیرِ بحث نہیں آنا چاہیے، فوج کو یا آرمی چیف کی تقرری کو سیاست کا موضوع بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔