چین نے امریکا کی دو دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

چین نے امریکا کی دو دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
چین نے امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومین پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ ان کے ملک نے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت پر امریکا کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماوننگ نے کہا کہ امریکا نے 24 اگست کو تائیوان کے لئے ایف۔16 طیاروں کی منظوری دی ہے اور ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں لاک ہیڈکا شعبہ راڈار ایف۔16 طیاروں کے ساز و سامان کی فروخت کا مرکزی حصہ ہے۔ اس کے علاوہ نارتھروپ گرومین بھی تائیوان کو اسلحہ فراہم کرے گی ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کو اسلحے کی فراہمی ون چائنا اُصول اور چین- امریکاسفارتی تعلقات میں بنیادی حیثیت کے حامل تین مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی آداب کے برعکس ہے اور چین کی خود مختاری و سلامتی مفادات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے 24 اگست کو تائیوان کو 500 ملین ڈالر کے ایف۔16 الفرا ریڈ سرچ سسٹم اور متعلقہ سازو سامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔