ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے “ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) پر دستخط کئے۔
یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
خصوصی ترانہ ریلیز:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اس موضوع پر ترانہ ریلیز کردیا گیا۔ یہ ترانہ ریاض سے تعلق رکھنے والے ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز کی طرف سے ریلیز کیا گیا ہے۔
Official song of Saudi Pakistan Strategic Pact - Released by Desert Beat Records Riyadh.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 17, 2025
This is next-level strategic partnership. pic.twitter.com/bnqBmn5zFh