ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے دوران باہمی دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ جس کے بعد اب کسی ایک ملک پر جارحیت کو دوسرے ملک پر بھی جارحیت تصور کیا جائے گا۔
اس تاریخی معاہدے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دیگر کابینہ ارکان کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے۔ جہاں ان کا جامنی کارپٹ پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے اہم ترین دفاعی معاہدے کی خبر اردو زبان میں بھی پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک۔
سعودیہ اور پاکستان۔۔
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 17, 2025
جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔
ہمیشہ اور ابد تک۔???????????????? https://t.co/3oBMFEU1G5
سعودی وزیردفاع کی اردو میں کی گئی ٹوئٹ نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔