عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کی درخواست کر دی

عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کی درخواست کر دی
کیپشن: عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کی درخواست کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کی درخواست کر دی۔

گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل منسوخ کر کے انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم آج بانی کی لیگل ٹیم نے وزارت داخلہ پنجاب کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے، ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے۔ عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور فریقین سے کل دلائل طلب کر لیے۔

جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت اب اے ٹی سی میں ہی ہوگی، سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک کی جائے گی۔ 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نامزد ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس لاہور سمیت حساس عسکری و سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان واقعات کے خلاف مختلف مقدمات قائم کیے گئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے جس میں عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، راجا بشارت اور شیخ رشید سمیت 120 ملزمان نامزد ہیں۔

Watch Live Public News